۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں عالمی یوم شہزاده علی اصغر (ع) کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں عالمی یوم شھزاده علی اصغر علیه السلام نهایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بتاریخ 05 محرم الحرام بروز جمعتہ المبارک اصغریه آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے عالمی یوم شھزاده علی اصغر علیه السلام نهایت هی عقیدت اور احترام کے ساتھ سندھ بھر میں منایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، تنظیم کی جانب سے خیرپور ، سکھر ، صالح پٹ ، میرپور خاص ، دادو ، اور تمام یونٹس میں یوم شھزادہ علی اصغر علیہ السلام منایا گیا۔

یاد رہے کہ کربلا معلی میں چھ مہینے کے ننھے پیاسے مجاھد اور خاندان بنی هاشم کے چراغ اور فرزند حضرت امام حسین علیه السلام شھزاده حضرت علی اصغر علیه السلام نے دین اسلام کی بقا اور سربلندی کی خاطر قربانی دی اور وقت کے یزید اور اس کے ناپاک ارادوں کو همیشه کے لیے خاک میں ملا دیا۔

اس عظیم قربانی پر تنظیم کی جانب سے مجلس عزاء و عزاداری کا فرش عزاء صالح پٹ سٹی ، دادو سٹی رانی پور ، میرپور خاص ، میوو خان لغاری ، کنڈیارو سٹی میں بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان خواتین کی جانب سے شیرخوار بچوں سمیت مومنات نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .