۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
اصغریه آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو 1 کے مختلف یونٹس کے تنظیمی دورہ جات

حوزہ / بتاریخ 04 جون 2024ء بروز منگل اصغریه آرگنائزیشن پاکستان مرکز اور ڈویژن دادو کی جانب سے اصغریه آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی معاون برائے فنانس سیکریٹری اور ڈویژنل صدر دادو کی زیر صدارت اصغریه آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو1 کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دوره کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بتاریخ 04 جون 2024ء بروز منگل اصغریه آرگنائزیشن پاکستان مرکز اور ڈویژن دادو کی جانب سے اصغریه آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی معاون برائے فنانس سیکریٹری محترم اللهبچایو انقلابی اور ڈویژنل صدر دادو محترم وسیم رضا جعفری کی زیر صدارت اصغریه آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو1 کے یونٹس صاحب شاه۔ یونٹ مزار خان پنھور اور یونٹ بھان سیدآباد کا تنظیمی دوره کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دورے دوران ضلع دادو 1 کی فعالیت اور ضلعی جنرل کونسل اجلاس دادو 1 دادو سٹی میں منعقد کرنے کے لیے یونٹس کو شرکت دعوت دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع دادو 1 کے تمام یونٹس ری آرگنائزیشن کے لیے بھی پلانگ کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .