۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان  ضلع دادو کی ضلعی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد

حوزہ / اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان ضلع دادو ون (1) کی جانب سے ضلعی کابینہ کا اجلاس زیرِ صدارت اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ضلعی صدر دادو ون (1) سول اسپتال کالونی دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، يکم جنوری 2023ء بروز اتوار اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان ضلع دادو ون (1) کی جانب سے ضلعی کابینہ کا اجلاس زیرِ صدارت اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ضلعی صدر دادو ون (1) محترم مشعيب احمد اصغري صاحب کے سول اسپتال کالونی دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب، تعلقہ صدر دادو عبدالغنی بوزدار صاحب اور تعلقہ جنرل سیکریٹری دادو وزیر علی بھٹو صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی سال اسلام معراجِ انسانیت کے سالانہ تکمیل شدہ پرگراموں کا جائزه ليا گيا اور سالانہ غیر تکمیل شدہ ضلعی پروگراموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پلانگ کی گئی۔

اجلاس میں ضلعی تربیتی کیمپ ، کیریئر کاؤنسلنگ پروگرامز منعقد کرنے اور ضلع دادو (1 ون) ميں مزید نئے یونٹس کے قیام کے لیے پلانگ بھی کی گئی۔

اجلاس کا اختتام دعاء امام زمانه عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے ہوا۔ اجلاس کے بعد اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ضلع دادو (ون 1) کی جانب سے نئے سال 2023ء کی شروعات پر تقریب منعقد کی گئی، تنظیم کی طرف سے کیک کاٹا گیا اور مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کی شرکاء میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب، ضلع صدر دادو ون (1) مشعيب احمد اصغری صاحب، ضلعی نائب صدر دادو ون (1) نور حسین رودنانی صاحب، ضلعی فنانس سیکریٹری دادو ون (1) غلام حسین حیدری صاحب، تعلقہ صدر دادو عبدالغنی بوزدار صاحب اور تعلقہ جنرل سیکریٹری وزیر علی بھٹو صاحب شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .