۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کا دو روزه مرکزی درسی دورہ

حوزہ / اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی درسی دورہ زیرِصدارت مرکزی صدر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان محترم مصوّر مہدی چانڈیو صاحب کے کامیابی کے ساتھ ڈویژن و ضلع دادو 1 اور تعلقہ دادو کے يونٹ وليج مزار خان پنہور میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی درسی دورہ زیرِصدارت مرکزی صدر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان محترم مصوّر مہدی چانڈیو صاحب کے کامیابی کے ساتھ ڈویژن و ضلع دادو 1 اور تعلقہ دادو کے يونٹ وليج مزار خان پنہور میں منعقد ہوا۔ یونٹ صدر محترم محمد سلیم پنہور اور یونٹ نائب صدر محترم الله ڈتو پنہور صاحب اور دیگر یونٹ عہدیداران اور ممبران کی طرف سے بہترین استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران یونٹ ولیج مزار خان پنہور کی جانب سے مجلسِ عزاء بسلسله شهادت بی بی سیدہ فاطمة الزھراء سلام الله عليها منعقد کی گئ۔ جس ميں خطيب آلِ محمد (ع) علامہ سید اختر حسین شاہ نقوی آف لاڑکانہ اور دانشورِ معظم مصوّر مہدی چانڈیو صاحب اور مولانه پنيل حسينی صاحب نے مجلسِ عزاء بسلسلہ شہادت سیدة النساء العالمين بی بی فاطمة الزهراء سلام الله عليها خطاب کيا۔

تنظیمی سال اسلام معراجِ انسانيت کا دو روزہ مرکزی درسی دورے میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژن صدر دادو اللہ بچایو انقلابی، ڈویژن نائب صدر زوار محبوب علی جعفری، ضلع صدر دادو 1 مشعيب احمد اصغری ، تعلقہ صدر دادو عبدالغنی بوزدار ، تعلقہ جنرل سیکریٹری وزير علی بھٹو ، يونٹ صدر دادو سٹی وسیم رضا جعفری، یونٹ صدر ولیج مزار خان پنہور محمد سلیم پنہور اور یونٹ نائب صدر وليج مزار خان پنہور لاہوتی اللہ ڈتو پنہور اور دیگر تنظيمی عہدیداران اور کارکنان ساتھ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .