۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
میہڑ ضلع دادو سندھ میں سالیانہ عشرہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمةالزہرا (س) کا انعقاد

حوزہ / مدرسہ سفینہ اہلبیت (ع) میہڑ میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے سالیانہ عشرہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی چوتھی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ سفینہ اہلبیت (ع) میہڑ میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے سالیانہ عشرہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی چوتھی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل مدرسہ امام حسین علیہم السلام میہڑ حجةالاسلام والمسلمین مولانا شفقت حسین فائزی نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔ انہوں نے خطابت کے شروع میں سورہ قدر کی آیت نمبر 1 اور 2 کی تلاوت کی:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الۡقَدۡرِ

ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ۔

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ

اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟

انہوں نے کہا: خدا سلامت رکھے ان کو جو سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کے لئے فرش عزا کا اہتمام کرتے ہیں۔ اہلبیت علیہم السلام کریم ابن کریم ہیں۔

حجة الاسلام فائزی نے کہا: بشریت میں تین اقسام پائی جاتی ہیں۔ بخیل، سخی اور کریم۔ بخیل وہ ہے جو خود کمائے لیکن نا خود کھائے نا کسی کو کھلائے۔ سخی وہ ہے جو خود کمائے، خود کھائٕے اور دوسروں کو بھی کھلائے اور کریم وہ ہے جو خود تو کمائے لیکن خود نا کھائے بلکہ دوسروں کو کھلائے۔ البتہ سخی اور کریم میں بھی فرق ہے۔ سخی محتاج تعریف ہے لیکن کریم محتاج تعریف نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: رسول خدا (ص) نے چھ ماہ مسلسل سیدہ (س) کے دروازہ پر اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیُذۡہِبَ عَنۡکُمُ الرِّجۡسَ اَہۡلَ الۡبَیۡتِ وَ یُطَہِّرَکُمۡ تَطۡہِیۡرًا کی تلاوت کرتے رہے۔

امام صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ مولا! لیلة القدر سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے فرمایا "اس سے مراد میری دادی سیدہ زہرا (س) ہیں۔"

جناب فاطمہ مرکز اسلام ہیں، مرکز رسالت اور مرکز ائمہ ہیں۔ جب بھی مشکلات میں ہوں تو جنت البقیع کی طرف منہ کریں اور کہیں "ألسلام علیک یا فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا"۔ روایات میں آیا ہے کہ آپ کسی بھی ایک معصوم (ع) پر سلام کریں گے تو وہ آپ کو سلام کا جواب دیں گے"۔ اب اگر آپ سیدہ فاطمة الزہرا (س )کو سلام کریں گے تو آپ کو سب معصومین علیہم السلام سلام پیش کریں گے۔ اس کو کہتے ہیں مرکز اسلام۔

قابلِ ذکر ہے کہ مجلس عزا میں انجمن حسینی امام بارگاہ میہڑ (رجسٹرڈ 1946)، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان یونٹ میہڑ، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تحصیل میہڑ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ میہڑ کے تمام ذمہ داران اور مومنین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .