حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان ضلع دادو ون (1) کی جانب سے ضلعی صدر دادو ون(1) محترم مشعيب احمد اصغری صاحب کے زیرِ صدارت تحصیل دادو میں وليج شاه شکر گنج میں تنظیمی وسعت اور فعاليت کو مدِنظر رکھتے ہوئے 5 جنوری 2023ء بروز جمعرات تنظیمی دورہ کیا گیا۔
دورے کے دوران نئے يونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور اصغريه آرگنائزيشن پاکستان کے نئے يونٹ وليج شاه شکر گنج کا بہترین یونٹ جنرل کونسل اجلاس زیرِصدارت ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعیب احمد اصغری صاحب کے منعقد کیا گیا، جس میں یونٹ کی تنظیم نو کی گئی۔
تنظيمی سال اسلام معراجِ انسانیت کے ليے نئے یونٹ کے میرِکاروان کا انتخاب کیا گیا۔ اکثریت رائے کے مطابق يونٹ وليج شاہ شکر گنج کے لیے محترم محمد شريف حيدری صاحب یونٹ صدر منتخب ہوۓ۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔
نائب صدر: محترم بخشل حسينی صاحب
جنرل سیکریٹری: محترم ياسين حيدری صاحب
فنانس سیکریٹری: محترم جان محمد (جانب) حيدری صاحب
تعلیم و تربیت سیکریٹری: محترم محمد عرس پنهور صاحب
پريس سیکریٹری: محترم امجد علي پنہور صاحب
منتخب يونٹ صدر اور ان کی کابینہ اراکین سے اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعيب احمد اصغري صاحب نے حلف لیا اور تنظيمی ذمہ داری دیتے ہوۓ مبارکباد بھی پیش کی۔
اس ضلعی تنظیمی دورے میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعيب احمد اصغري صاحب ، تعلقہ جنرل سیکریٹری دادو محترم وزیر علی بھٹو صاحب ، يونٹ صدر وليج مزار خان پنہور محترم محمد سلیم اصغری صاحب اور مولانا پنیل انقلابی صاحب ساتھ تھے۔