۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے اراکین کی سابقه مرکزی صدر کی آخرى آرام گاه پر حاضری

حوزہ / اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈويژنل نائب صدر دادو اور ضلع صدر دادو ون(1) کی جانب سے سابقه مرکزی صدر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کی آخرى آرام گاه وليج بنگل خان چايو خيرپورميرس میں مزار پر حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 15 جنوری 2023ء بروز اتوار اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈويژنل نائب صدر دادو محترم زوار محبوب علي جعفری صاحب اور ضلع صدر دادو ون(1) مشعيب احمد اصغري صاحب کی جانب سے سابقه مرکزی صدر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان مرحوم و مغفور محترم پروفیسر نسيم عباس منتظري صاحب کی آخرى آرام گاه وليج بنگل خان چايو خيرپورميرس میں مزار پر حاضری دی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں تنظیمی رہنماؤں کی جانب سے سابقه مرکزی صدر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان مرحوم و مغفور محترم پروفیسر نسيم عباس منتظري صاحب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئى۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر مرحوم کے لواحقین میں سے محترم اسلم علی چانڈیو صاحب ، محترم سرجن مھدی چانڈیو صاحب، محترم فرزند علی چانڈیو صاحب اور محترم مھدی عباس چانڈیو صاحب ساتھ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .