حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان اور واٹر فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے اور حجت الاسلام و المسلمین علامہ آغا حیدر علی جوادی صاحب کی زیرِ نگرانی اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کونسل کے چیئرمین محترم لطف علی مھدوی صاحب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر فائونڈیشن پاکستان محترم آصف علی صاحب کے تعاون سے اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے رضاکار سندھ بھر میں مسلسل برسات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرہ شدہ خاندانوں کی امداد کے لیے ابھی تک مصروفِ عمل میں ہیں ۔
دادو میں بھی اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے رضاکار ڈویژن و ضلع دادو 1 اور 2 کے مختلف تعلقہ دادو، خیرپور ناتن شاہ اور سیھون شریف کے ولیج کورمياني، صاحب شاہ، عارب پنهور، سامتاڻي، دادو، ککڑ، بنگلو آرائیں، مٹہو ببر، گل محمد چانڈیو، ٹھارو آرائیں، محمد بچل آرائیں، جان محمد آرائیں، بچل مشوری، مراد ببر اور دُر محمد آرائیں میں پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فائونڈیشن فلٹر جیری کین متاثرہ گھروں میں تقسیم کیے گئے۔
ڈویژنل صدر دادو اللہبچایو انقلابی صاحب، ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب ،ضلع صدر دادو 1 مشعیب احمد اصغری صاحب ، ضلع صدر دادو 2 اختر حسین حسینی صاحب ، تعلقہ صدر کےاین شاہ مظفر حسین آرائیں صاحب اور یونٹ صدر دادو سٹی وسیم رضا جعفری صاحب نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں ۔