۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان اور مسجدِ امام (علی) کمیٹی دادو کی جانب سے اعیاد شعبانیہ کے جشن کا اہتمام

حوزہ / بتاريخ 14 فروری 2024ء، اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو اور مسجدِ امام علی علیہ السلام کمیٹی دادو کی جانب سے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 04 شعبان المعظم 1445 ہجری بروز بدھ مسجدِ امام علیہ السلام کمیٹی دادو اور اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے یومِ ولادت باسعادت باب الحوائج، قمر بنی ہاشم (ع)، ابو فضل عباس (ع) حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے پُرمُسرت موقع پر مسجدِ امام علی علیہ السلام امام بارگاہ سید محسن شاہ بخاری چھانو شاہ آباد دادو سٹی میں بعد نمازِ مغربین جشنِ ولادت باسعادت کا پُرنُور پروگرام زیرِصدارت اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون محترم اللہبچایو انقلابی کے منعقد ہوا۔

وفا جس کا پڑھے کلمہ اسے عباس (ع) کہتے ہیں

جسے سجدے کریں سجدہ اسے عباس (ع) کہتے ہیں

مسجد امام علی علیہ السلام کمیٹی چیئرمين و متولی امام بارگاه سيد محسن شاہ بخاری دادو محترم حاکم علی لُنڈ بلوچ صاحب اور اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم زوار مشعیب احمد اصغری پروگرام کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان اور مسجدِ امام (علی) کمیٹی دادو کی جانب سے اعیاد شعبانیہ کے جشن کا اہتمام

تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروعات کی گئی، محترم ضامن علی سخیراٹی صاحب نے ولادت باسعادت کی مناسبت پر بھترین قصیدے پڑھے۔

خطیب آلِ محمد عہ محترم مشتاق حسین الحسینی اور اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون محترم اللہبچایو انقلابی نے خطاب کیا۔

پروگرام میں یومِ ولادت باسعادت باب الحوائج ، قمر بنی ہاشم ، ابو الفضل عباس حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت پر کیک بھی کاٹا گیا۔

پروگرام میں اکبر علی کنبهر، نوید علی برھمانی، نور محمد پنہور اور مومنین حضرات نے بھرپور انداز ميں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام میں دعا امام زمانہ علیہ السلام پڑھی گئی اور نیاز تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں خصوصی تعاون مسجدِ امام علی علیہ السلام کامیٹی دادو نے کیا۔

اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان اور مسجدِ امام (علی) کمیٹی دادو کی جانب سے اعیاد شعبانیہ کے جشن کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .