۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ڈاکٹر غلام محمد جعفری

حوزہ/ دانشگاہ امام خمینی (رح) کے سابق استاد، جامع مسجد کینٹ کے نائب امام جمعہ اور اردو یونیورسٹی کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری کا آج قضائے الٰہی سے انتقال ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دانشگاہ امام خمینی (رح) کے سابق استاد اور اردو یونیورسٹی کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری ایک عمر خدمت خلق اور علوم محمد و آل محمد علیہم السّلام کی ترویج و اشاعت کے بعد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

آہ؛ مولانا پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری رحلت فرما گئے

مولانا غلام محمد جعفری کا تعلق بلتستان سے تھا، مرحوم و مغفور انتہائی ملنسار، خوش خلق، غریب پرور اور ایک شفیق استاد تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری کراچی کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ علمیہ جعفریہ کے ہونہار طلباء میں سے ایک تھے، تاہم آپ مدرسہ علمیہ جعفریہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، دینی علوم کے ساتھ ساتھ مروجہ علوم کی تحصیل میں بھی مشغول رہے۔

مولانا ڈاکٹر جعفری نے کراچی یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی تھی اور اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے علمی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

آہ؛ مولانا پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری رحلت فرما گئے

مولانا ڈاکٹر جعفری کی اندرون سندھ کے دینی مدارس میں بھی استاد کے عنوان سے خدمات قابلِ ذکر ہیں۔

مرحوم و مغفور دانشگاہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کراچی میں بھی تقریباً دس سال تک استاد کی حیثیت تشنگان علوم محمد و آل محمد کو فیضیاب کرتے رہے۔

آہ؛ مولانا پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری رحلت فرما گئے

آج ڈاکٹر غلام محمد جعفری کی اچانک وفات کی خبر سن کر ان کے شاگرد اور علماء مغموم ہیں۔ خداوند ان کو آل محمد علیہم السّلام کی شفاعت اور ان کے ساتھ محشور فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .