۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
ریلی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ریلی اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ریلی اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔

جیکب آباد؛ جشنِ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے کی۔

جیکب آباد؛ جشنِ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

اس موقع پر امام بارگاہ بزم حسین علیہ السلام کے سامنے جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ نے بنی نوع انسان کو حریت و آزادی صبر و استقامت اور ظلم و استکبار کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔ عصر حاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اسوہ شبیری کو اپنانا ہوگا۔

جیکب آباد؛ جشنِ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ آج حماس حزب اللہ اور انصار اللہ کے مجاہدین اسوہ شبیری اپنا کر یزید عصر کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ فلسطینی عوام اور خواتین و بچوں پر جاری اسرائیلی بربریت نے غاصب صہیونی ریاست کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ امت مسلمہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کی عملی مدد کرے۔

جیکب آباد؛ جشنِ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حق و صداقت کی علمبردار مظلوموں کی حامی جماعت ہے جو وطن عزیز پاکستان میں ملکی عزت و وقار کی سربلندی استعماری مداخلت کے خاتمے حب الوطنی کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے مصروف جدوجہد ہے۔

جیکب آباد؛ جشنِ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .