۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

حوزہ / پاکستان تحریک انصافّ (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی سیاست میں شیعہ جماعت کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ جہاں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی "جماعت اسلامی" کے ساتھ حکومت بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق 101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 92، مسلم لیگ ن 79 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .