۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

حوزہ / پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رضا امیری مقدم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "انتخابی عمل کے اختتام پر میں پاکستانی قوم اورحکومت پاکستان کوملک گیر انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ پڑوسی، دوست اور برادر ملک کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ ہے"۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہونے کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .