۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل

حوزہ/ روانگی امام حسین علیہ السلام از مدینہ تا کربلا کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد پاکستان میں مجلس عزاء کا انعقاد ہوا؛ جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روانگی امام حسین علیہ السلام از مدینہ تا کربلا کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد پاکستان میں مجلس عزاء کا انعقاد ہوا؛ جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مجلسِ عزاء سے خواہر عروج کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیز جس نے امام حسین علیہ السلام کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کیا وہ باطل کو لوگوں کے سامنے آشکار کرنا تھا۔

امام حسین (ع) نے ظالم حکومت کے خلاف آواز بلند کی اور باطل کو لوگوں کے سامنے آشکار کیا، خواہر عروج کاظمی

تفصیلات کے مطابق، بمناسبت روانگی امام حسین علیہ السلام از مدینہ تا کربلا فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے خواہر عروج کاظمی صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا اور کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں عظیم الشان قربانی دے کر اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں فرزند رسول و بتول اور وارث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور محافظ شریعت محمدی ہیں۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے مقصد و ہدف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیز جس نے امام حسین علیہ السلام کو مدینہ ترک کرنے پر مجبور کیا وہ باطل کو لوگوں کے سامنے آشکار کرنا تھا ۔امام حسین علیہ السلام نے یزید کی بیعت سے انکار اور مدینہ ترک کرنے کا فیصلہ کر کے لوگوں کو ایک اشارہ دے دیا کہ اب وقت مدینہ میں خاموش ہو کر بیٹھنے کا نہیں، بلکہ کربلا بپا کرنے کا وقت ہے اور امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی اصلاح کے لیے اس پر خطر راستے کو طے کیا اور اپنے خون سے دین خدا کی آبیاری کی اور دین اسلام کو ایک نئی زندگی بخشی۔

انہوں نے اس عظیم مصیبت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو بیان کیا۔مجلس عزا کا اختتام نوحہ خوانی اور دعائے امام زمانہ سے ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .