۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد کشمیر

حوزہ/ حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد کشمیر پاکستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خواہران کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں اور مہارتی کلاسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد کشمیر پاکستان میں طالبات کی تعلیمی و نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور مہارتی کلاسسز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کے لئے انگلش لینگویج، کمپوٹر سافٹ ویئر ٹریننگ اور سلائی کڑھائی کورس جیسے کروشیہ، کشمیری کڑھائی وغیرہ کی مہارتی کلاسسز شامل ہیں، ان کورسز کا مقصد، طالبات کو مفید مہارت کے ذریعے اقتصادی طور پر مضبوط اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی راہ میں زمینہ فراہم کرنے کے لئے مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد جہاں طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جارہا ہے

ادارۂ ہذا کا کہنا ہے کہ ایک جہانی حکومت کے قیام میں اور انسانیت کی خدمت کے لئے بھرپور کردار ادا کر نے کے لئے انسانی قوت کا تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ فن و ہنر کا ماہر ہونا بھی ضروری ہے۔

حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد جہاں طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جارہا ہے

حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد جہاں طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق، طالبات کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنے اور جہانی شخصیات بنانے کے لئے ادارے کی طرف سے ان مہارتی کلاسسز کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں خواہران نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا امید ہے کہ دینی ادارے خواتین کی ترقی کے لئے مہارت افزائی پر خصوصی توجہ دے کر انہیں مفید و کار آمد بنائیں گے اور یہ مہارتیں دین کی تبلیغ میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد جہاں طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جارہا ہے

حوزہ علمیہ فاطمیہ مظفر آباد جہاں طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جارہا ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .