۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل

حوزہ/ ولادت با سعادت ثانی زہراء سلام اللہ علیہا جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی یوم خواہر و ولادت جناب زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس نے جناب زینب کی ولادت کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جناب زینب (س) جناب خدیجہ (س ) کی مثل ہیں، خانم فضہ مختار نقوی

جناب زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تقریر، ڈرامہ اور قصیدے پیش کیے گئے۔

جناب زینب (س) جناب خدیجہ (س ) کی مثل ہیں، خانم فضہ مختار نقوی

جشن کے اختتامی مراحل میں پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیرت جناب زینب سلام اللہ علیہا کو بیان کیا اور آپ کے القابات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک لقب عقیلہ بنی ہاشم ہے، جس سے مراد ہے وہ خاتون جس کی عقل کبھی زائل نہیں ہوئی ہو۔

جناب زینب (س) جناب خدیجہ (س ) کی مثل ہیں، خانم فضہ مختار نقوی

انہوں نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کے نام زینب کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مراد ہے وہ بیٹی جو اپنے باپ کے لیے باعث زینت ہو۔

انہوں نے جناب زینب کی زندگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کے جناب زینب نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں بھی کبھی خدا سے گلہ نہیں کیا، بلکہ جب کہا کہ خدا نے تمہارے بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تو فرما یا ' ما رایت الا جمیلا۔

خواہر فضہ نقوی نے کہا کہ جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ثانی تو اس کائنات میں موجود ہے، جنہیں جناب زینب سلام اللہ علیہا کہا جا تا ہے، لیکن آج تک تاریخ نے کسی ایسی خاتون کا ذکر نہیں کیا، جو جناب زینب کی ثانی ہوں۔

جناب زینب (س) جناب خدیجہ (س ) کی مثل ہیں، خانم فضہ مختار نقوی

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی پرنسپل نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زینب مثل خدیجہ ہیں۔

انہوں نے جناب زینب کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی خاتون کے لیے اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ جناب زینب کی زندگی اپنے لئے نمونۂ عمل بنائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .