۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ روز جوانان و ولادت جناب قاسم ابن امام حسن علیہ السلام و شبیہ پیغبر جناب علی اکبر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد کشمیر پاکستان میں جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے جناب قاسم ابن امام حسن علیہ السلام اور جناب علی اکبر کے فضائل و کمالات کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد کشمیر پاکستان میں روز جوانان اور ولادت جناب قاسم ابن امام حسن علیہ السلام و جناب علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جشن میں نعت رسول مقبول، تقریر، ڈرامہ اور قصیدے پیش کئے گئے اور قصیدہ خوانی کے مقابلے رکھے گئے، جس میں خواہران نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔

شہزادہ علی اکبر و جناب قاسم (ع) آج کے جوانوں کیلئے رول ماڈل، خانم فضہ مختار نقوی

مزید تفصیلات کے مطابق، جشن کے اختتام پر پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے جناب قاسم ابن امام حسن و جناب علی اکبر علیہم السّلام کے فضائل و سیرت کو بیان کیا اور کہا کہ یہ وہ شخصیات ہیں جن کی شہادت کربلا میں ہوئی اگرچہ کربلا سے پہلے ان کا تاریخ میں تذکرہ بہت کم ملتا ہے، لیکن کربلا میں ان کا اہم ترین کردار سر فہرست ہے۔

انہوں نے جناب قاسم ابن امام حسن علیہ السلام کے فضائل و سیرت کو بیان کرتے ہوئے کہا جناب قاسم نے کمسن ہونے کے باوجود کربلا میں اپنے خون سے وہ تاریخ رقم کی جسے آج تک دشمن چاہ کر بھی مٹا نہیں سکا۔

شہزادہ علی اکبر و جناب قاسم (ع) آج کے جوانوں کیلئے رول ماڈل، خانم فضہ مختار نقوی

انہوں نے کہا کہ جناب قاسم آل محمد کی شجاعت کی جیتی جاگتی تصویر ہیں ۔انہوں نے جناب قاسم کی معرفت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب امام حسین علیہ السلام نے جناب قاسم سے سوال کیا بیٹا موت تمہارے نزدیک کیسی ہے تو فرما یا " شہد سے بھی زیادہ شریں ".

انہوں نے جناب علی اکبر کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا سے قبل بھی آپ کی جس خصوصیت کا بلخصوص تذکرہ کیا جاتا ہے وہ ہے آپ علیہ السلام کی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شباہت۔

انہوں نے کہا کہ جب امام حسین علیہ السلام جناب علی اکبر کو میدان کربلا کی جانب روانہ کرنے لگے تو کہا کہ " اے خدا تو گواہ رہنا کہ اب وہ جوان بھیج رہا ہوں جو خلق و خلق میں مخلوقات میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہ ہے۔

شہزادہ علی اکبر و جناب قاسم (ع) آج کے جوانوں کیلئے رول ماڈل، خانم فضہ مختار نقوی

انہوں نے کہا کہ جناب علی اکبر کی زندگی ہمیں درس دیتی ہے کہ قرآن و اہلبیت اور حق کے مطابق زندگی گزارو۔

جناب قاسم و جناب علی اکبر علیہما السلام کی ولادت کی تبریک پیش کرتے ہوئے پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے جناب قاسم و جناب علی اکبر ایک ایسی آفاقی شخصیت ہیں جن کی سیرت پر عمل پیرا ہونا موجودہ دور میں نوجوانوں کے لیے اہم ترین تقاضا ہے اور دنیا و آخرت کی سعادت و خوشبختی کا ذریعہ ہے۔ جشن کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .