۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فاطمیہ اسکول اینڈ کالج

حوزہ/ فاطمیہ اسکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوئی، تقریب میں پروفیسر طارق مسرور نقوی صاحب، ڈاکٹر سید شجاعت بخاری، افتخار نقوی اور سید طارق کاظمی صاحب نے شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 25 فروری 2024ء کو طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی فاطمیہ سکول اینڈ کالج مظفر آباد کشمیر پاکستان میں" جلسہ تقسیم انعامات و اسناد " کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف ادارۂ ہذا کی طالبات بلکہ والدین اور اساتذہ سمیت دیگر علمی شخصیات نے شرکت کی۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، پرنسپل آف فاطمیہ اسکول اینڈ کالج

واضح رہے کہ فاطمیہ سکول ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد تعلیم و تربیت کے حصول کو فروغ و رواج دینے کے ساتھ ساتھ بچیوں کو دینی و دنیوی تعلیم سے آشنا کروانا ہے، تاکہ بچیوں کی مثبت بنیادوں پر ذہن سازی کی جا سکے۔ اس ادارہ کا اولین مقصد اقامت دین بذریعہ تعلیم ہے، تاکہ اسوۂ حسنہ کی روشنی میں نئی نسل میں دینی و عصری تعلیم و ترقی کے شعور کو اجاگر کیا جائے۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، پرنسپل آف فاطمیہ اسکول اینڈ کالج

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔مہمانان خصوصی نے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

پرنسپل آف فاطمیہ سکول اینڈ کالج محترمہ سیدہ فضہ مختار نقوی نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت ہر دور میں انمول رہی ہے۔ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے سے تمام دینی و دنیوی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، پرنسپل آف فاطمیہ اسکول اینڈ کالج

انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ۔

مزید تصاویر دیکھیں:

فاطمیہ سکول اینڈ کالج مظفر آباد کشمیر پاکستان میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .