۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی صاحب العصر و الزمان ( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی ولادت کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں عظیم الشان جشن، اعمال اور نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی صاحب العصر و الزمان ( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں عظیم الشان جشن، اعمال و نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

معاشرے کی اصلاح کے ساتھ امام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں؛ محترمہ سیدہ ثمینہ کاظمی

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت، تقریر، ڈرامہ، قصیدے اور تواشیح سے صاحب العصر کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔

معاشرے کی اصلاح کے ساتھ امام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں؛ محترمہ سیدہ ثمینہ کاظمی

جشن میں شہر بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔جشن نیمہ شعبان المعظم کی تقریب سے محترمہ سیدہ ثمینہ کاظمی صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے نجات دہندہ عالم بشریت، حجت خدا، مہدی برحق، یوسف زہر ا کی ولادت باسعادت کے موقع پر اہلبیت پیغمبر و کل عالم انسانیت کو مبارکباد پیش کی ۔

شب نیمہ شعبان کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شب رحمتوں، برکتوں،عطاوں اور بخشش کی شب ہے۔ ماہ شعبان بخشش اور مغفرت کا مہینہ اور خدا کے مقرب بندوں کا پسندیدہ مہینہ ہے۔

معاشرے کی اصلاح کے ساتھ امام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں؛ محترمہ سیدہ ثمینہ کاظمی

خواہر ثمینہ کاظمی صاحبہ نے کہا کہ امام مہدی عدل الٰہی کی بنیاد پر جہانی حکومت قائم کریں گے۔ آپ کے قیام کے بعد عدل کا بول بالا ہو گا دنیا سے ظلم و ستم کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے امام زمانہ علیہ السلام کے لقب بقیۃ اللہ کو بیان کرتے ہوئے امام زمانہ علیہ السلام کو تمام انبیاء، اولیاء اور آئمہ علیہم السّلام کا نائب اور جانشین قرار دیا۔

معاشرے کی اصلاح کے ساتھ امام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں؛ محترمہ سیدہ ثمینہ کاظمی

تفصیلات کے مطابق، خواہر ثمینہ کاظمی صاحبہ نے کہا کہ امام مہدی کے ظہور کا وقت قریب تر ہو تا جا رہا ہے ۔معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو امام کی خدمت کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیئے۔

جشن کا اختتام دعائے امام زمانہ سے کیا گیا ۔

رات دو بجے اعمال کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس میں پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خواہر فضہ مختار نقوی صاحبہ نے اپنے خوبصورت انداز میں دعائے کمیل پڑھی اور زیارت امام حسین علیہ السلام سے اعمال کا اختتام کیا۔

معاشرے کی اصلاح کے ساتھ امام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں؛ محترمہ سیدہ ثمینہ کاظمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .