۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان

حوزہ/ حسب سابق امسال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز کیا گیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،امسال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درسِ تفسیر کا آغاز کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان میں اس سال کے دروس میں سورہ لقمان اور سورہ ملک کی تفسیر کو شامل کیا گیا ہے ۔یکم رمضان المبارک 12 مارچ 2024 بروز منگل خطبہ شعبانیہ کی فضیلت و اہمیت اور رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت کو بیان کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ ماہ رمضان المبارک خود کو برائیوں اور گناہوں سے دور کرنے، خود کو پا ک کرنے اور خدا کا قرب حاصل کرنے کے لیے بہترین فرصت ہے۔

13 مارچ 2024 بروز بدھ خطبہ شعبانیہ کی شرح و تفسیر کرتے ہوئے پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے کہا رمضان فقط بھوک ،پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں ۔سورہ لقمان کی تفسیر بیان کرتے ہوئے پرنسپل آف فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے کہا کہ:

1.قرآن بشر کے لیے ہداہت ہے ۔

2. اگر ہمیں آخرت پر یقین ہو تو ہم اپنے اعمال درست کرتے ہوئے نا تو کوئی گناہ انجام م دیں گے اور نا ہی اپنے فرائض سے غافل ہوں گے ۔

3. بعض لوگ باطل اور بیہودگی کی باتوں کو خریدتے ہیں تا کہ لوگوں کو جہالت کی بنا پر گمراہ کر سکیں اور آیات الٰہی کا مذاق اڑا سکیں۔

4. نیک وہ ہے جسکی توجہ اقتصادی مسائل کے ساتھ ساتھ معنوی اور روحانی مسائل کی طرف بھی توجہ ہو ۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے درس تفسیر کا آغاز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .