۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
خانم فضہ مختار نقوی

حوزہ/ پرنسپل آف فاطمیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیز جس نے فرزند رسول اللہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو اپنے دور کے حالات کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور کیا وہ مسلمانوں ہر حاکم فاسد سیاسی اور سماجی نظام تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بمناسبت شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے پرنسپل آف فاطمیہ خانم فضہ مختار نقوی صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے امام موسی کاظم علیہ السلام کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند تھے آپ کی والدہ کا نام حمیدہ تھا کہ جن کے بارے میں امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ حمیدۃ فی الدنیا و المحمودۃ فی الاخرہ ۔اور یہ کے امام کا نام موسی اور لقب کاظم،عبد صالح اور باب الحوائج ہے آپ کے سخاوت بہت مشہور ہے۔

امام موسیٰ کاظم (ع) نے ظالم حاکم اور فاسد سیاسی و سماجی نظام کے خلاف آواز بلند کیا، خانم فضہ مختار نقوی

انہوں نے امام علیہ السلام کی سیاسی زندگی کو مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیز جس نے فرزند رسول اللہ کو اپنے دور کے حالات کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور کیا وہ مسلمانوں ہر حاکم فاسد سیاسی اور سماجی نظام تھا۔اور امام نے 14 سال قید میں رہنے باوجود اپنے دور کے ظالموں کا مقابلہ کیا اور تعلیمات محمد و آل محمد کو لوگوں تک پہنچانے کا انتظام کیا جب کہ اس وقت بنی عباس کے ظالم حکمران،ائمہ اربعہ کے مخالف فتویٰ ،صوفی ازم ،یونانی فلسفہ کا عربی ترجمہ ہو کر تعلیمات آل محمد کو کم رنگ کرنا لیکن ان سب محاذوں پر قید و بند کے باوجود بہترین طریقے سے اپنے علم اور حکمت سے جہاد کیا ۔

امام موسیٰ کاظم (ع) نے ظالم حاکم اور فاسد سیاسی و سماجی نظام کے خلاف آواز بلند کیا، خانم فضہ مختار نقوی

انہوں نے امام کی شہادت پر تسلیت پیش کی اور امام علیہ السلام کی شہادت کی مصیبت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شہادت کے بعد آپ کے جنازہ کو زندان سے زنجیروں اور ہتھکڑیوں سمیت نکال کر پل بغداد پر رکھ دیا گیا ۔

مجلس عزا میں شہر بھر سے خواتین نے شرکت کی۔مجلس کا اختتام نوحہ خوانی و دعا امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .