۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل مظفرآباد

حوزہ/ عید مبعث اس دن کو کہا جاتا ہے، جس دن حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم رسالت پر مبعوث ہوئے، اس دن دین اسلام کا باقاعدہ آغاز ہوا، یہ واقعہ 27 رجب المرجب ہجرت سے 13 سال قبل پیش آیا۔ اس پر مسرت موقع پر فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان کی طرف سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث اس دن کو کہا جاتا ہے، جس دن حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم رسالت پر مبعوث ہوئے، اس دن دین اسلام کا باقاعدہ آغاز ہوا، یہ واقعہ 27 رجب المرجب ہجرت سے 13 سال قبل پیش آیا۔ اس پر مسرت موقع پر فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد پاکستان کی طرف سے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

فاطمیہ ایجوکیشنل مظفرآباد کے تحت بعثتِ نبوی کے موقع پر اعمال و دعا کی تقریب کا انعقاد

امام ابو جعفر جواد علیہ السلام سے مروی ہے کہ ماہ رجب میں ایک رات ہے کہ وہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج چمکتا ہے اور وہ ستائیسویں رجب کی رات ہے کہ جس کی صبح رسول اعظم مبعوث بہ رسالت ہوئے۔ ہمارے پیروکاروں میں جو اس رات عمل کرے گا تو اس کو ساٹھ سال کے عمل کا ثواب حاصل ہوگا۔ میں نے عرض کیا اس رات کا عمل کیا ہے؟ آپ نے فرمایا : نماز عشا کے بعد سوجائے اور پھر آدھی رات سے پہلے اٹھ کر بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد قرآن کی آخری مفصل سورتوں ﴿سورہ محمد سے سورہ ناس﴾ میں سے کوئی ایک سورہ پڑھے۔ نماز کا سلام دینے کے بعد سورہ حمد، سورہ فلق سورہ ناس، سورہ توحید، سورہ کافرون اور سورہ قدر میں سے ہر ایک سات سات مرتبہ نیز آیۃ الکرسی بھی سات مرتبہ پڑھے۔

فاطمیہ ایجوکیشنل مظفرآباد کے تحت بعثتِ نبوی کے موقع پر اعمال و دعا کی تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں شب مبعث و روز مبعث کی مناسبت سے اعمال کا اہتمام کیا گیا، جس میں خوہران نے پھرپور شرکت کی ۔ اعمال کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السّلام سے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .