شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام
-
علم و قبولیت دعا امامت کی دلیل ہے : مولانا سید مراد رضا رضوی
حوزہ/ آپ کے علم کا اثر دشمن خدا ہارون ہر ایسا ہوا کہ اس نے اپنے بیٹے سے کےا جس شخص کو تم دیکھ رہے ہو وہ تمام انبیا کے علوم کا خازن ہے۔
-
شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد میں مجلس عزا کا انعقاد؛
امام موسیٰ کاظم (ع) نے ظالم حاکم اور فاسد سیاسی و سماجی نظام کے خلاف آواز بلند کیا، خانم فضہ مختار نقوی
حوزہ/ پرنسپل آف فاطمیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیز جس نے فرزند رسول اللہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو اپنے دور کے حالات کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور کیا وہ مسلمانوں ہر حاکم فاسد سیاسی اور سماجی نظام تھا۔
-
دین سے نا واقف کو کوئی بھی گمراہ کر سکتا ہے، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی حدیث "دین خدا میں تفقہ کرو کیوں کہ یہ بصیرت کی کنجی اور تمام نعمت ہے۔" بیان کیا کہ جو انسان دین سے نا واقف ہوتا ہے اسے کوئی بھی بہکا کر بے دین اور گمراہ بنا سکتا ہے لہذا دین حاصل کرنا ہماری ضرورت اور اسی میں اللہ کی رضا ہے۔
-
یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلسِ عزاء کا اہتمام:
آئمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ آئمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہونے کے ناطے حکمرانوں کی اسلام دشمن پالسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔
-
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
حوزہ/ دور حاضر میں کچھ نام نہاد مدّاح جو اسیر دنیا ہیں اور ان کا مقصد صرف دنیا ہے وہ میوزک پر نوحے اور منقبتیں گا رہے ہیں ۔ میرا ان تمام اسیرانِ دنیا سے چاہے وہ ہمارے ملک کے ہوں یا پڑوسی ملک سے ، سوال ہے کیا تمہیں مدح اہلبیت اطہار علیہم السلام کے سبب عزت، دولت ، شہرت نہیں ملی ، تمہیں حلال سے کیا نہیں ملا جو تم حرام میں گئے اور وادی ظلمت کے مسافر ہو گئے۔
-
جس نے اہل بیت علیہم السلام کو چھوڑا وہ گمراہ ہوا: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ انسان ہدایت یافتہ اسی وقت تک رہے گا جب تک قران و اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ رہے گا جہاں اس نے انہیں چھوڑا وہ گمراہ ہوا۔
-
یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ،مرکزی امام باڑہ بڈگام میں پروقار مجلس عزاء:
قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث اسلام دشمن پالسیوں پر خاموش نہیں رہے گا، صدر انجمن شرعی شیعیان
حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالیٰ مقام ؑ کے کردار و عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ائمہ معصومینؑ کی دلدوز شہادتیں دینی معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی شر انگیز مداخلت اور قرآن و سنت سے منافی پالسیوں کا شاخسانہ ہیں کیوں کہ ائمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہونے کے ناطے حکمرانوں کی اسلام دشمن پالسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔
-
عراقی پارلیمنٹ اسپیکر:
شہادتِ امام موسیٰ کاظم (ع) مصیبتوں کے مقابلے میں آپ کے صبر و استقامت کی دلیل ہے
حوزہ/ عراقی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ملتِ عراق اور عالم اسلام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
امام موسی کاظم (ع) نے اسلامی معاشرے میں امامت اور سیاسی حاکمیت کے فلسفے کو واضح کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ امام موسی کاظمؑ کی یوم شہادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی لئے امام ہفتم نے سعی و کوشش کی جس کی خاطر پیغمبر گرامی اور دیگر انبیائے کرام مبعوث ہوئے۔
-
باب الحوائج امام موسی کاظم (ع) کی اخلاقی زندگی پر ایک نظر
حوزہ/ سلام ہو اس امام پر جس کے بدن مبارک ظلم و ستم سے پائمال ہوا، بے انصافی کے ساتھ دفنایا گیا،اور آپ کے اوپر زندان کے اندھیروں اور گہرائیوں میں مظالم ڈھائے گئے، پیروں میں طوق زنجیر تھے۔ ایسا جنازہ جس پر ذلت کے ساتھ اعلان کیا گیا۔
-
بغداد، حرمین کاظمین (ع) کی طرف جانے والے راستے میں بم دھماکہ
حوزہ/ عراقی سیکیورٹی میڈیا نے شمالی بغداد میں الائمہ پل کے قریب ایک دستی بم پھٹنے کی اطلاع دی ہے۔ بم کے پھٹنے کے باوجود زائرین شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام منانے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ حرم کی جانب بڑھتے رہے۔
-
امام موسی کاظم (ع) کی سیاسی تحریک ایک طائرانہ نظر
حوزہ/ امام موسٰی کاظم علیہ السلام کی سیاسی جدوجہد کا ایک اور نمونہ ایسے درباری ملاوں اور بکے ہوئے علماء کا مقابلہ ہے جو حکومت کے ساتھ سازباز کرچکے تھے۔ ایسے بکے ہوئے افراد ظالم حکومت کو شرعی جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ اسی وجہ سے حکومت ان افراد کو بہت زیادہ اہمیت دیتی تھی اور انہیں نوازتی رہتی تھی۔
-
اسلام کی بقاء اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت (س) کا شیوہ اور طریق رہا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی زندگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ انہوں نے اپنے جد امجد پیغمبر گرامی کے عمل و کردار کو اپناتے ہوئے جب یہ محسوس کیا کہ اس وقت کی منحرف قوتیں دین اسلام کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں تو آپ نے ان قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے میں ذرا بھی تامل سے کام نہ لیا۔
-
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور باطل فرقوں سے مقابلہ
حوزہ/ دور جدید میں ہی نہیں بلکہ گذشتہ زمانے یہاں تک کہ ائمہ علیہم السلام کے دور میں بھی باطل عقیدوں کی ترویج کرنے والے دشمنان اہل بیت وتشیع پائے جاتے تھے جو مسلمانوں خصوصاً اہل تشیع افراد کے عقیدوں کو بگاڑ کر انہیں دین حق سے دور کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔
-
امام موسی کاظم (ع) نے عزم و استقلال اور جرات سے مصائب کا مقابلہ کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے اسلامی معاشرے میں امامت اور سیاسی حاکمیت کے فلسفے کو واضح کیا اور اسی طرح عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی لئے سعی و کوشش کی۔
-
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی حیات طبیبہ کا مختصر جائزہ
حوزہ/ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے علم امامت کی بنیاد پر بڑ ے بڑ ے مغرور اور متکبر بادشاہوں سے اپنا علمی سکّہ منوایا امام قدم قدم پرلوگوں کی ہدایت کے اسباب فراہم کرتے رہے ۔