اتوار 26 جنوری 2025 - 22:03
امام موسیٰ کاظم (ع) کے فرمودات، ہماری زندگی کا روشن راستہ، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے تحت، امامت اور ولایت کے ساتویں ستارے حضرت موسیٰ کاظم علیہ السّلام کے روز شہادت پر مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ عزاء کی صدرات اسلامک اسکالر حجت الاسلام آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی؛ مجلسِ عزاء کا آغاز مرثیہ خوانی سے ہوا اور اس موقع پر عزاداروں نے امام عالی مقام کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

امام موسیٰ کاظم (ع) کے فرمودات، ہماری زندگی کا روشن راستہ، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام علیہ السّلام کی شہادت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

آغا سید محمد ہادی الموسوی نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو اس وقت کے ظالم حکمرانوں نے اس لیے قید خانوں میں رکھا، تاکہ وہ اس منصب خلافت پر سکون سے بیٹھے، جس پر ان کا حق نہیں تھا اور وہ امام علیہ السّلام کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا، لہٰذا انہوں نے امام عالی مقام کو 14 سال تک زندان میں رکھا۔

امام موسیٰ کاظم (ع) کے فرمودات، ہماری زندگی کا روشن راستہ، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

آغا صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور ان کی سیرتِ طیبہ کی ہمیں بہت ضرورت ہے۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر تعزیہ امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام برآمد کیا گیا۔

امام موسیٰ کاظم (ع) کے فرمودات، ہماری زندگی کا روشن راستہ، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

امام موسیٰ کاظم (ع) کے فرمودات، ہماری زندگی کا روشن راستہ، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

امام موسیٰ کاظم (ع) کے فرمودات، ہماری زندگی کا روشن راستہ، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha