منگل 31 دسمبر 2024 - 22:56
پارا چنار میں خون کی ہولی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کا منہ بولتا ثبوت، آغا سید حسن الموسوی

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے پارا چنار میں ہورہے دلسوز واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہایہ واقعہ دلوں کو چھلنی، روح کو زخمی، اور آنکھوں کو اشک بار کردینے والا ایسا المیہ ہے جس کا غم الفاظ کے دامن میں سمویا نہیں جا سکتا۔ جہاں معصوم جانوں کو بے دردی اور سنگ دلی کے ساتھ شہید کیا جاتا ہے وہی بے گناہ مرد ،عورتیں اور معصوم بچے بھی ان درندوں کی سفاکیت کا شکار ہورہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گزشتہ دنوں پارہ چنار میں پیش آنے والے المناک سانحے نے ہر دل کو جھنجوڑ کر رکھ دیاجس کا کرب لفظوں سے ماورا ہے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے پارا چنار میں ہورہے دلسوز واقعہ کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دلوں کو چھلنی، روح کو زخمی، اور آنکھوں کو اشک بار کردینے والا ایسا المیہ ہے جس کا غم الفاظ کے دامن میں سمویا نہیں جا سکتا۔ جہاں معصوم جانوں کو بے دردی اور سنگ دلی کے ساتھ شہید کیا جاتا ہے وہی بے گناہ مرد ،عورتیں اور معصوم بچے بھی ان درندوں کی سفاکیت کا شکار ہورہے ہیں۔

آغا صاحب نے کہا وہاں جو بھی فیصلہ لیا جاتا ہے فوج اس کو عملی طور پر لاگو کرنے میں ناکام نظر آتی ہے آغا صاحب نے مزید بتایا وہاں انسانیت کے دشمن اور شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے تھی لیکن یہ خون کی ہولی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha