۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی رہنما نے پارا چنار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے اور محبت کا درس دینے والوں کو قتل کرنا ابوجہل اور ابو لہب کے پیروکاروں کا فعل ہو سکتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان پاکستان شعبۂ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے پارا چنار واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے اور محبت کا درس دینے والوں کو قتل کرنا ابوجہل اور ابو لہب کے پیروکاروں کا فعل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہدائے پاراچنار کا بیگناہ لہو ضائع نہیں ہو گا، کہا کہ مظلوم اساتذہ کا بیہمانہ قتل انسانیت کی تذلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ملک و قوم کو فسادات اور تباہی کی طرف دھکیلنے والے رسوا ہوں گے۔ اس طرح کے افسوس ناک واقعات نگراں حکومت اور ذمہ داران پر سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جب اپنی چالوں میں ناکام ہو جاتا ہے تو وہ شیعہ سنی فسادات کرواتا ہے، لیکن اب عوام باشعور ہو چکی ہے، لہٰذا دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے اور پاراچنار کے امن کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .