۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: حالیہ سانحات کی اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرتے ہوئے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ امن و امان کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں جبکہ ان واقعات میں ملوث قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں رونما ہونیوالے حالیہ دلخراش سانحات پر گہری تشویش کےساتھ اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور عدم برداشت کو لازمی طور پر روکنا ہو گا۔

انہوں نے کہا: ان افسوسناک سانحات کی اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کرتے ہوئے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ان کی روشنی میں علاقے میں امن و امان کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں جبکہ ان واقعات میں ملوث قاتلوں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ان سانحات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی بلندیٔ درجات کی دعا کےساتھ متاثرہ خاندانوں سے بھی گہرے دکھ اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر و حوصلے کی تلقین بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .