۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت

حوزہ /  علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض دشمن عناصر کبھی بھی ضلع کرم کے امن کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مقامی جرگہ پہل کرنیو الے مجرموں کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں کیفر و کردار تک پہنچایا جائے اور امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات تجویز کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ضلع کرم کے امن و امان کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر ضلع کرم میں امن کو برداشت نہیں کر سکتے،مقامی جرگہ پہل کرنیو الے مجرموں کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں کیفر و کردار تک پہنچایا جائے اور امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات تجویز کرے۔

انہوں نے کہا: عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، زخمیوں کو طبّی و مالی امداد فراہم کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے شہید افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

انہوں نے آخر میں کہا: علاقے کے امن و سلامتی کو تہہ وبالا کرنے والے شر پسند عناصر کوقانون کے گرفت میں لایا جائے، صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور حقائق کی روشنی میں علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .