ہفتہ 27 اپریل 2024 - 23:58
پارہ چنار کے عوام صرف امن چاہتے ہیں

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے پارلیمنٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق ضلع کرم سے ہے ۔یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ہمیشہ تفریق کی سیاست کی گئی ۔شیعہ سنی،طوری بنگش قبائل کی تقسیم کی سیاست کی گئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے پارلیمنٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق ضلع کرم سے ہے ۔یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ہمیشہ تفریق کی سیاست کی گئی ۔شیعہ سنی،طوری بنگش قبائل کی تقسیم کی سیاست کی گئی ۔

لیکن سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کرم کے عوام کو تسبیح کے دانوں کی طرح ایسا پرویا کہ میرا نتخاب بھی بغیر علاقائی اور مسلکی تفریق کے ہوا۔میں آج کے اجلاس سے کسی ترقیاتی کام کی درخواست نہیں کرنا چاہتا میری التجا ہے کہ ضلع کرم میں امن کو قائم کیا جائے ۔ہمارے علاقے کی خوبصورتی کو کبھی سامنے نہیں لایا گیا کرم سے ہمیشہ دہشت گردی اور لڑائی کی خبروں کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔ہم محب وطن پاکستانی ہیں مگر ہمیں اینٹی پاکستان کے طور پہ بتایا جاتا ہے ۔

انہوں نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے فنڈز تو جاری کئے جاتے ہیں لیکن کوئی کام نہیں ہوا یہ کہاں استعمال ہوئے تحقیقات ہونی چاہئے ۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کو برقر ار رکھنے کیلئے وزیرداخلہ سے آپ کی ملاقات طے کروائی جائے گی آپ ان سے مسائل کو بیان کریں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .