حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملت جعفریہ کی تنظیموں کا اجلاس شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی، ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے رہنما مولانا رضی حیدر زیدی، آئی ایس او کے رہنما عباس حیدر سمیت دیگر اکابرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ محب وطن ہیں، ہم نے ملک میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ تعاون کیا، وطن عزیز حساس صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک دشمن عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک میں داخلی انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل و تکفیری ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں، جو کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کی سنگینی کو دیکھ کر ملت تشیع نے ہمیشہ غور و فکر و تدبر سے کام لیا اور ملکی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے تمام شیعہ جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا کے سندھ بھر میں 16 اکتوبر بروز جمعہ اور 18 اکتوبر وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کو مشترکہ فیصلہ کرکے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد صوبائی حکومت و ریاستی اداروں کی جانب سے ہمارے مطالبات کے حل کیلئے رابطے کئے گئے، ان ملاقاتوں کے بعد صوبائی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر صوبہ بھر میں پیدل چل کر جلوس عزاء میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر قائم مقدمات کو بہت جلد واپس لیا جائے گا اور ہمارے دیگر مطالبات کے حل بھی یقین دہانی کرائی۔
کانفرنس سے علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ وطن کا استحکام ہر شئے پر مقدم ہے، ملکی سالمیت کیلئے ہمیشہ اپنی بیداری کا ثبوت دیا ہے، بیرونی دشمن کی جانب سے وطن میں خلفشار پیدا کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد ہے، عزاداری کے حوالے سے کسی اقدام کی پروا نہیں کرتے، مقدمات قائم کرنے سے عزاداری کو روکا نہیں جاسکتا، مقامی سطح پر قائم مقدمات کو آئینی و قانونی پہلووں سے حل کیا ہے، احتجاج کو مشترکہ طور پر مؤخر کرنے کا اعلان ملک میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا۔
![مقدمات کے ذریعہ عزاداری کو روکا نہیں جاسکتا، شیعہ تنظیمیں پاکستان مقدمات کے ذریعہ عزاداری کو روکا نہیں جاسکتا، شیعہ تنظیمیں پاکستان](https://media.hawzahnews.com/d/2020/10/17/4/1030622.jpg)
حوزہ/ صوبائی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پیدل چل کر جلوس عزاء میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر قائم مقدمات کو بہت جلد واپس لیا جائیگا۔
-
مجلس وحدت مسلمین کا عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
حوزہ/ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہر میں اربعین واک کرنے والوں نے کوئی نقصان نہیں…
-
دشمن مرجعیت اور نظام ولایت سے خوفزدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ دشمن مرجعیت اور نظام ولایت سے خوفزدہ ہے، مدارس دینیہ اور علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظام ولایت کے مبلغ بن کر…
-
لاہور، ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر دوبارہ صدر منتخب
حوزہ/ اجلاس میں جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، البصیرہ کے رہنماؤں سمیت کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے نمائندہ…
-
پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے، قوم ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہو گی، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی…
-
اتحاد امت کیلئے مسلمانوں کو چاہیے کہ حضور اکرم (ص) اور امام حسن (ع) کی سیرت پر عمل کریں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ رحمت اللعالمین کی رحلت اور نواسہ رسول اکرم حضرات امام حسنؑ کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر خاتم (ص)…
-
پاکستان، مرکزی اور صوبائی روئیت ہلال کمیٹیوں کے شیعہ ممبران کا اجلاس
حوزہ/ شیعہ رویت ہلال کمیٹی کا مشترکہ اجلاس غروب آفتاب سے آدھ گھنٹہ پہلے ادارہ منھاج الحسین جوہر ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں چاند ثابت ہونے…
-
ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، عزاداروں پر ایف آئی آر ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، سلام ان عزاداروں پر جو سید سجاد (ع) کی سنت ادا کرنے…
-
یوم میلاد النبی (ص) کو عالمی یوم رحمت منانے کا مطالبہ
حوزہ/ پاکستانی مسلمانوں کے گروپ نے یوم میلاد النبی کو عالمی یوم رحمت منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کراچی، شیعہ علماء کونسل کے تحت عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس:
علماء و ذاکرین آپسی تعلقات کو مضبوط کریں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ کراچی میں کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایس یو سی پاکستان نے کہا کہ علماء و ذاکرین آپسی اختلافات باہمی گفتگو سے حل کریں، تاکہ اس کے…
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کا خطاب؛
پارہ چنار کے عوام صرف امن چاہتے ہیں
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے پارلیمنٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق ضلع کرم سے ہے ۔یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ہمیشہ…
-
افواج پاکستان نے ملکی سالمیت کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ ہم ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آج اگر عوام سکون کی نید سوتی ہے تو آرمی کے نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔
-
ملت تشیع پاکستان امن پسند قوم ہے، ہیلاں قاتلوں کی گرفتاری کا 10 دن کا الٹی میٹم، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ سانحہ ہیلاں کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرے، واقعہ کو 40 روز گزر چکے ہیں مگر تاحال قاتل گرفتار نہیں ہوئے جو انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی…
-
ممبئی؛ نفرت کے اس ماحول میں محبّت، اعتماد اور باہمی خیر سگالی کو قائم کرنے کے لیے ریاستی وفاق کا قیام
حوزہ/ ممبئی کے انجمن اسلام میں ہندوستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاست سے تشریف لائے دانشوران نے ریاستی سطح پر…
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کابینہ کے اہم اجلاس کا انعقاد:
کراچی میں تشیع کی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا
حوزہ/ آئیندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار و ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومت کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مزمت،…
-
عزاداروں کے خلاف بلا جواز مقدمات کو ہم آئینی قانونی اور جمہوری جدوجہد سے شکست دیں گے، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ عزاداری امام حسین ؑ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور ہم اپنے اس آئینی حق پر قدغن لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔
آپ کا تبصرہ