حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی اور صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے شیعہ ممبران کا ویڈیو لنک اجلاس لاہور کے ادارہ منہاج الحسین میں منعقد ہوا، جس میں اراکین مرکزی و صوبائی رویت ہلال کمیٹی شریک ہوئے۔ مرکزی اور صوبائی روئیت ہلال کمیٹیوں کے شیعہ ممبران نے اعلان کیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا بایئکاٹ جاری رہے گا۔ آج ہونے والے رویئت ہلال کے صوبائی اور مرکزی کمیٹیوں کے اجلاس میں کوئی بھی شیعہ ممبر اس وقت تک شریک نہیں ہوگا، جب تک متنازع چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو اس منصب سے ہٹا کر کسی دوسرے معتدل محب اہلبیت(ع) عالم کو چیئرمین نامزد نہیں کر دیا جاتا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر اپنے سابقہ بائیکاٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ شیعہ سنی تمام مکاتب فکر کے علماء اور قومی اسمبلی کے معزز ممبران کے متفقہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے 18 سال سے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کی چئیرمین شپ کی سیٹ پر برانجمان مفتی منیب کو ہٹا کر فوری طور پر نیا چیئرمین نامزد کیا جائے۔جب تک ہمارا یہ مطالبہ منظور نہیں کر لیا جاتا ہمارا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
اجلاس میں پاکستان بھر کے مومنین اور علماء سے یہ درخواست کی گئی کہ شیعہ روئیت ہلال کمیٹی کے معزز اراکین کے ساتھ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی خبر دینے اورخبر لینے کیلئے ان درج ذیل ٹیلیفون نمبروں پر رابطہ میں رہیں جن کا مشترکہ اجلاس غروب آفتاب سے آدھ گھنٹہ پہلے ادارہ منھاج الحسین جوہر ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگا۔اجلاس کے آخر میں چاند ثابت ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔
اراکین مرکزی و صوبائی روئیت ہلال کمیٹی
ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر لاہور پنجاب
علامہ سید افتخار حسین نقوی اسلام آباد
علامہ محمد جمعہ اسدی کوئٹہ بلوچستان
علامہ سید ارشاد حسین نقوی میر پور خاص سندھ
علامہ محمد افضل حیدری لاہور پنجاب
علامہ سید فخر الحسن کراروی پشاور
علامہ علی کرار نقوی کراچی سندھ
مزید رابطہ کیلئے
علی حسین اکبر
03334600760
03214117214