پشاور/ جناب عبدالواسع صاحب ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواہ پاکستان کے آئندہ تین سال کیلئے اتفاق رائے سے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
تصویری جھلکیاں: ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواہ پاکستان کی تنظیم نو اجلاس
تفصیلات کے مطابق، پورے ملک میں تنظیم نو کے لئے مرکزی کمیٹی کے دورہ جات جاری ہیں اب تک شمالی پنجاب،وسطی پنجاب،جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی مکمل تنظیم نو ہو چکی ہے۔ 2 نومبرب2021 بروز منگل مرکزی کمیٹی برائے تنظیم نو کا دورہ پشاور تھا مرکزی کمیٹی کے آراکین جناب لیاقت بلوچ صاحب ، جناب ثاقب اکبر صاحب، علامہ عارف واحدی صاحب ، علامہ محمد اقبال بہشتی صاحب،جناب یعقوب شیخ صاحب، جناب رضیت باللہ صاحب ، اور مفتی اظہر محمود صاحب موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق، بہت ہی خوش اسلوبی اور اتفاق رائے سے نئی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اکثر جماعتوں کی بھرپور شرکت تھی اور نئے ساتھیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، صدارت کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل جناب عبدالواسع صاحب سیکریٹری جنرل کیلئے جمعیت علماء پاکستان کے جمال الدین قریشی صاحب اور سینئر نائب صدر کیلئے اسلامی تحریک سے جناب اخونزادہ مظفر علی صاحب کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ اور باقی عاملہ بھی اتفاق رائے سے بنائی گئی۔ آخر میں مرکزی کمیٹی کے معزز اراکین نے گفتگو کی اور نو منتخب صدر عبدالواسع صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔