۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میر شفاعت حسین وقف اسٹیٹ گیا

حوزہ/سید جاوید حسین کے نگرانی میں میر شفاعت حسین وقف منیجنگ کمیٹی کا انتخاب مکمل،اوصاف حیدر،محسن رضا،ذولفقار حیدر،تنویر حسین نے کامیابی حاصل کی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رانچی: شیعہ مسجد گیا میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد میر شفاعت حسین وقف اسٹیٹ گیا کی مینیجنگ کمیٹی کے لیے چار شیعہ ممبران کا انتخاب کرنا تھا۔ اس جلسہ کی صدارت جناب باقر نواب نے کی۔

معلوم ہو کہ کچھ دنوں قبل بہار شیعہ وقف بورڈ (پٹنہ) نے میر شفاعت حسین وقف اسٹیٹ گیا کی مینیجنگ کمیٹی کو معطل کر دیا تھا۔ اور چھ جنوری کو ایک آرڈر جاری کرکے جھارکھنڈ، بہار کے مقبول سماجی کارکن نیز سکریٹری انجمن امامیہ شیعہ مسجد وقف اسٹیٹ گیا سید جاوید حسین کو یہ ذمہ داری سونپی تھی کہ گیا کے مومنین کو بلا کر میر شفاعت حسین وقف گیا کی مینیجنگ کمیٹی کے لیے ممبران کا انتخاب کرایا جائے۔ اور اس پورے پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔ اسی سلسلے سے جناب سید جاوید حسین نے ایک ہنگامی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعہ سے ممبران کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔

تمام لوگوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس جلسہ میں حصہ لیا۔ چار عہدہ کے لئے نو افراد نے اپنی امیدواری پیش کی۔ جنمیں 1. جناب احمر احسن کاظمی صاحب 2 جناب نیر جاوید صاحب 3. جناب ذوالفقار حیدر صاحب 4. جناب کلیم احمد صاحب 5. جناب تنویر حسین صاحب 6 . جناب اوصاف حیدر صاحب 7. جناب محسن رضا صاحب 8. جناب ولایت حسین صاحب 9.جناب مهدي على صاحب ہیں۔ شام پانچ بجے تک ووٹنگ بوئی۔ 5:30 بجے شام میں نتائج کا اعلان کیا گیا۔

سب سے زیادہ ووٹ کی بنیاد پر جناب اوصاف حیدر صاحب، جناب ذوالفقار حیدر صاحب جناب تنویر حسین صاحب اور جناب محسن رضا صاحب نے اس انتخاب میں کامیابی حاصل کی اور میر شفاعت حسين وقف اسٹیٹ (گیا) کے ممبر منتخب ہوئے۔

سید جاوید حسین نے پریس کو بتایا کی وقف نامہ کے شرائط کے مطابق اب یہ چار افراد دو ابل سنت اور ایک ہندو ممبران کو نومینیٹ کریں گے۔ آخر میں یہ سات افراد میں سے ایک صدر اور ایک سکریٹری چن لیا جائے گا۔ تمام حاضرین نے ان حضرات کے ممبر منتخب کیے جانے کا خیرمقدم کیا اور بهار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب افضل عباس صاحب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظابر کی کے اب نئی کمیٹی کی دیکھ ریکھ میں ترقیاتی کام تیزی سے ہونگے جسے قوم کا فائدہ ہوگا۔ نئے ممبران کو سید جاوید نے مبارکباد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .