۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
بہار شیعہ وقف بورڈ

حوزہ/شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے اب تک کئی وقف کمیٹیوں کو بدعنوانی کی وجہ سے تحلیل کر دیا ہے، آئندہ مہینے بورڈ کی میٹنگ کر دارالحکومت پٹنہ کے کئی وقف املاک کا مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ نے گیا کے وقف نمبر 106 شفاعت حسین وقف اسٹیٹ کے متولی کو بدعنوانی کے الزام میں ہٹا دیا ہے۔ چیرمین افضل عباس مسلسل ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع وقف اسٹیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقف املاک کی خرد برد کرنے والوں کے خلاف وقف ایکٹ کے تحت کاروائی کریں گے۔

بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے کہا کہ وہ وقف املاک کی حفاظت کے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیا کے شفاعت حسین وقف اسٹیٹ وقف نمبر 106 میں ہو رہی بدعنوانی کی شکایت پر اس کی تحقیقات کے بعد وہاں کی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے حالانکہ وہاں کی متولی نے کہا کہ انہیں غلط طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔

شیعہ وقف بورڈ نے کئی وقف کمیٹیوں کو تحلیل کیا افضل عباس سے جب بورڈ کی میٹنگ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینے کی 15 تاریخ تک وہ بورڈ کی مٹینگ کر دارالحکومت پٹنہ کے مختلف وقف املاک کا مسئلہ حل کریں گے.چیئرمین نے یوم جمہوریہ کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .