۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
بانوی کلمبیایی تازه مسلمان‌شده

حوزہ/ کولمبیا کی اسلام قبول کرنے والی خاتون نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س) قم میں کلمہ شہادتیں زبان پر جاری کرتے ہوئے مذہب تشیع کو قبول کیا اور کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اسلام اور ایران خصوصاً مذہب تشیع کے بارے میں جو کچھ بیان کرتا ہے وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے،حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں کولمبیا کی خاتون جیزل ابیہ کیسینوس نے کلمہ توحید (شہادتیں)پڑھ کر، دین اسلام اور شیعہ مذہب کو قبول کر لیا۔

اس خاتون نے حرم حضرت معصومہ (س) قم میں دین اسلام سے اپنی واقفیت اور آگاہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کولمبیا کی ایک تیل کمپنی میں ملازمت کرتے تھے انہوں نے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کیا ، جب وہ کولمبیا واپس آئے تو انہوں نے مجھے دین اسلام کے بارے میں دلچسپ باتیں سنائیں اور ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ دین اسلام اور ایران خصوصاً شیعوں کے بارے میں عالمی میڈیا میں جو دکھایا جاتا ہے وہ حقیقت سے بہت ہی دور ہے۔

تصویری جھلکیاں: کولمبیا کی خاتون نے حرم حضرت معصومہ (س) میں اسلام قبول کر لیا

انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی کا خدا پر بہت زیادہ یقین ہے ، میں نے اسلام کے بارے میں اپنے ذہن میں موجود خیالات اور نظریات کی بنیاد پر شروع سے ہی اسلام قبول کرلیا تھا اور جب میری دین اسلام سے دلچسپی اور اس آئین کو قبول کرنے کے بارے میں میرے والد کو پتہ چلا تو انہوں نے میرے اس فیصلے پر اتفاق کیا آج کلمہ شہادتیں زبان پر جاری کرنے میں کامیاب ہو گئی ہوں۔

اس نو مسلم خاتون نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ، ایک ایسی خاتون تھی جس نے اپنی ساری زندگی خدا کے لئے وقف کردی تھی۔ایسی شخصیت سے قریب ہونے والا انسان خدا تک پہنچ جاتا ہے ،اس عظیم ہستی کی شہادت کے ایام میں اور ایک ایسا حرم جسے حرم اہل بیت (ع) کہا جاتا ہے، میں نے دین اسلام اور شیعہ مذہب قبول کیا۔

اس سے قبل، حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر، بولیویا کی ایک خاتون جو کہ دو بچوں کی والدہ تھی، نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے صحن امام ہادی (ع) میں حرم مطہر بین الاقوامی امور کے دفتر میں اسلام قبول کیا تھا۔ 

چالیس لوگوں نے دین اسلام قبول کیا ہے اور یہ تاریخ حرم میں درج کیا گیا ہے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کو کورونا کے حالات کا سامنا ہونے کے باوجود اور بہت کم غیر ملکی زائرین ایران اور مقامات مقدسہ آئے ہیں، حرم مطہر کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ بنت موسی ابن جعفر علیہما السلام میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 لوگوں نے دین اسلام قبول کیا ہے اور یہ تاریخ حرم میں درج کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .