۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بانوی تازه مسلمان

حوزہ / صربیہ کی تازہ مسلمان ہونے والی خاتون نے مذہبِ تشیع کے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی غرض سے حرم کریمۂ اہلبیت (س) میں حاضر ہوئیں اور ادارۂ امور بین الملل کی جانب سے ان کے سوالات کے جوابات دئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صربیہ سے تعلق رکھنے والی تازہ مسلمان خاتون نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں مذہبِ تشیع کے عقیدتی اصولوں کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

صربیہ کی ایک خاتون نے اس سال قبل دینِ اسلام قبول کیا تھا۔ اس دوران وہ ایک ایرانی شہری سے آشنا ہوئیں اور مذہبِ تشیع کی جانب مائل ہو گئیں۔ اسی ایرانی شہری کی رہنمائی سے وہ حرم کریمۂ اہلبیت (س) کی زیارت سے مشرف ہوئیں تاکہ مذہبِ تشیع کے متعلق اپنی تحقیقات کو جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادارۂ امور بین الملل کے مدیر نے 3 گھنٹے اس تازہ مسلمان ہونے والی خاتون کے اسلام کے متعلق اعتقادی، تاریخی، احکام اور ایران و حکومتِ اسلامی اور حجاب اور خواتین کے حقوق کے متعلق سوالوں کے جواب دئے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادارۂ امور بین الملل کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید مختار حسینی نے بتایا کہ یہ تازہ مسلمان ہونے والی خاتون اپنے سوالوں کے جوابات حاصل کرنے پر بہت خوش تھیں۔ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضر ہونے کا شرف حاصل کرنے پر اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری تھے اور اس کی خواہش تھی کہ وہ اسلام کے متعلق نئی نئی چیزیں سیکھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .