۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
گسٹاو پیٹرو

حوزہ؍کولمبیا کی تاریخ کے پہلے بائیں بازو کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ امریکہ اپنے تحفظ کے لیے دنیا کی تمام معیشتوں کو تباہ کر دے گا، چاہے دوسرے ممالک کے ساتھ کیا کچھ بھی ہوجائے فرق نہیں پڑتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یونیورسل میگزین کے مطابق کولمبیا کے صدر نے ایک تقریر میں کہا: امریکہ دنیا کی تمام معیشتوں کو عملی طور پر تباہ کر دے گا۔

لاطینی امریکہ میں امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر زور دیتے ہوئے ، پیٹرو نے مزید کہا: "امریکہ اور فرانس جیسے ممالک اپنی کارستانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے نتائج پر غور کیے بغیر کارروائی کرتے ہیں۔"

کولمبیا کے صدر نے کہا کہ "اپنی حفاظت کے لیے فیصلے کیے جاتے ہیں، بعض اوقات یہ سوچے بغیر کہ ان کے اقدامات سے دوسرے ممالک کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے لاطینی امریکی ممالک کی معیشتیں تباہ ہو رہی ہیں۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ "پرانے براعظم میں ہونے والے تنازعات یورپ کی اقتصادی تباہی کا باعث بنیں گے"، پیٹرو نے کہا: یوکرین میں جنگ کے بعد، یورپی معیشت تباہ ہو جائے گی، اور جرمنی کساد بازاری میں داخل ہو جائے گا۔ کس نے سوچا ہوگا کہ انگلستان جو کبھی نوآبادیاتی طاقت اور برطانوی سلطنت تھا، آج تباہی سے دوچار معاشی بحران کا شکار ہوگا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بارے میں، جو اس ہفتے بدھ کو 4,800 کولمبیا پیسو تک پہنچ گیا اور ایک نیا ریکارڈ توڑ دیا، کولمبیا کے صدر نے کہا: تنازعات اور عالمی کساد بازاری کی لہروں کا مطلب ہے کہ کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔یہ وہ چیز ہے جو نہ صرف کولمبیا میں ہو رہی ہے بلکہ کئی لاطینی امریکی ممالک میں بھی ہو رہی ہے۔

پیٹرو نے لاطینی امریکی ممالک کو دعوت دی کہ وہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبہ تیار کریں۔

کولمبیا کے نئے صدر کی امریکی پالیسیوں پر تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کولمبیا، جس پر پہلے واشنگٹن کے دائیں بازو اور کٹر اتحادیوں کی حکومت تھی، لاطینی امریکی خطے میں امریکی پالیسی کے مرکز میں ہے۔ 22 مئی کو ایک بیان میں، امریکی صدر جو بائیڈن کے کولمبیا دفتر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ واشنگٹن کا اہم غیر نیٹو اتحادی ہے۔ اس لیے نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کا ضابطہ واشنگٹن کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .