۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
لاطینی امریکہ

حوزه/ عالمی میڈیا پر اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی جدلیات میں امریکہ کا حریف سمجھا جاتا ہے، اس سلسلے میں امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کی لاطینی امریکہ میں اسٹریٹیجک موجودگی کو واشنگٹن کی کھلی شکست قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی میڈیا پر اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی جدلیات میں امریکہ کا حریف سمجھا جاتا ہے، اس سلسلے میں امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کی لاطینی امریکہ میں اسٹریٹیجک موجودگی کو واشنگٹن کی کھلی شکست قرار دیا ہے۔

عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام رئیسی کے حالیہ لاطینی امریکی ممالک کے دورے کو ایران_امریکہ اسٹریٹیجک رقابت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کے اراکین نے ایرانی صدر کے دورے کو امریکہ کی دم پر پاؤں رکھنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کی کمزور پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ مغربی ایشیاء پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے عرب ممالک کو ایران سے ڈرا کر اسلحے اور جنگ کی تجارت کے ذریعے خطے کے وسائل پر ہاتھ صاف کرتا آ رہا ہے۔ ایسے میں ایران نے امریکہ کو خطے سے نکال باہر کرنے کے لئے ایک طرف مقاومت کی اسٹریٹیجی اپنا کر خطے میں امریکی منصوبوں کو دفن کر دیا ہے تو دوسری طرف امریکہ کے بغل میں مزاحمت کو فروغ دے کر تزویراتی اہداف حاصل کرنے لگا ہے۔

ایران اور امریکہ کی اس حریفانہ کشمکش سے بین الاقوامی منظر نامے میں دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی ہے جو کہ مبصرین کی نگاہ میں امریکی زوال پذیر ہونے اور ایران کے بین الاقوامی طاقت کے طور پر ابھرنے کا پتہ دے رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .