۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امریکہ میں فائرنگ

حوزه/ امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ کے واقعے کے پیش نظر کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی شہر فلاڈلفیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے جرمن ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ فلاڈلفیا کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے کے بعد سے یہ ساتواں بچہ ہے، جو فائرنگ کا نشانہ بنا ہے۔ اس بچے کے علاوہ مرنے والے باقی دو افراد کی عمریں تیس سال اور چالیس سال سے زیادہ بتائی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ سے پولیس کو گولیوں کے کم از کم بارہ خول ملے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور آئے روز فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں، تاہم امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .