۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ / سابق امریکی صدر زخمی

حوزہ / امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کو اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ابھی پانچ ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی۔

ریلی میں پیش آئے واقعہ میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے ہیں، ان کے سر اور کان پر خون کے نشانات تھے۔ فائرنگ کی آوازیں آنے سے پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد اس ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعہ میں ریلی میں موجود ایک اور شخص بھی ہلاک اور ایک شدید زخمی بھی ہوا، جبکہ حملے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر دو حملہ آور تھے اور دونوں کو گولی مار دی گئی جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں حملہ آور ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی سو گز دور موجود تھے اور اسنائپر یعنی نشانہ باز تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد ابراہیم IN 20:40 - 2024/07/14
    0 0
    تمام خبرین اور حالتین نئے نئے