بدھ 14 جنوری 2026 - 11:55
وال اسٹریٹ جرنل: عرب ممالک ایران پر کسی بھی امریکی فوجی کاروائی کے شدید مخالف ہیں

حوزہ/ امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک ایران کی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کے مخالف ہیں اور اسے روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک ایران کی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کے مخالف ہیں اور اسے روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

جب کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز ایران کو دھمکی دی اور ایران میں جاری بد امنی اور فسادات کی حمایت کی، ساتھ کہا کہ ہماری امداد بھی عنقریب ان فسادیوں اور دہشت گردوں تک پہنچنے والی ہے۔ لیکن دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک ایران کی امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے کے مخالف ہیں اور اسے روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ایران میں جاری فسادات کی حمایت کی اور جاری قتل و غارتگری کی جانب لوگوں کو دعوت دی، اور کہا کہ ایک بار پھر روڈ پر نکلیں اور ہماری مدد آپ تک پہنچنے والی ہے۔

ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن فعلاً فوجی کاروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام ایک خط لکھتے ہوئے امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے سے خبردار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کا نتیجہ قتل و غارتگری کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha