۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
امریکہ میں فائرنگ

حوزه/ امریکی بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوچکے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول نامی شہر میں پیش آیا جہاں ایک بینک میں شدید فائرنگ ہوئی، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں بینک کے اندر موجود پانچ افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، واقعہ کے بعد زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کے دوران شوٹر اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

لوئس ول میٹرو پولیس نے بتایا ہے کہ شہر کے وسط میں ایسٹ مین اسٹریٹ میں ایک حملہ آور سمیت متعدد ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری جوابی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی لوئس ول نے واقعہ کو فائرنگ قرار دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .