حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی وادی بیکا کے شہر برالیاس میں ایک مسجد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد لبنانی فوج کو مذکورہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
"القدس العربی" نیوز سائٹ نے لبنان کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے: فائرنگ کرنے والے افراد کے ساتھ فوجی دستوں کی جھڑپ کے دوران متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق، لبنان کے مشرق میں بار الیاس میں اس مسجد سے نکلتے وقت نمازیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ابھی تک اس واقعے کے اسباب و عوامل کے بارے میں مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔