۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کا مجرم اورحرکۃ النضال تنظیم کا رہنما حبیب فرج‌الله چعب کو پھانسی دے دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کا مجرم اورحرکۃ النضال تنظیم کا رہنما حبیب فرج‌الله چعب کو پھانسی دے دی گئی۔

تقریباً 5 سال قبل چعب نے مسلح افواج کی پریڈ پر ہولناک حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے، حرکۃ النضال تنظیم ایران میں کئی دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کی بھی مجرم تھی۔

چعب نے 2005 میں دہشت گرد تنظیم کے رہنما کے طور پر کام شروع کیا، جسے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد، خطے کے کچھ ممالک اور سویڈن کی حمایت حاصل تھی، ان دہشت گرد تنظیموں کے حملوں میں 450 سے زائد ایرانی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

اس دہشت گرد تنظیم نے تقریباً پانچ سال قبل صوبہ اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر بڑا حملہ کیا تھا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، یہ دہشت گرد تنظیم جنوب مغربی ایران کے علاقوں میں تخریبی سرگرمیاں کرتی رہی ہے۔

2005 میں اس تنظیم نے خوزستان اور اہواز کے علاقوں میں کئی دہشت گرد حملے کیے تھے، سال 2009 میں بھی اس دہشت گرد تنظیم نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ڈرائیور کو مار دیا تھا اور اس کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔

تقریباً دو سال قبل حبیب فرج اللہ چعب کو ایرانی انٹیلی جنس (سربازان گمنام امام زمان عج) نے ترکی کے اندر سے گرفتار کیا تھا، اس کے بعد عدالتی کارروائی چلی اور پھر عدالت نے اسے سزائے موت سنادی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .