۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
داعش

حوزہ, اس دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کے لیے بغداد میں داخل ہو رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں داخل ہونے پر داعش کے ایک سرکردہ رہنما کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول نے تنظیمی نام "ابو عائشہ" کے ساتھ "طحہ علی محمد ناصر الجنبی" کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دہشت گرد نے 2004 میں دہشت گرد تنظیموں سے وفاداری کا عہد کیا تھا۔

یحییٰ رسول نے کہا کہ اس دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کے لیے بغداد میں داخل ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ 2017 میں عراق نے داعش پر فتح کا اعلان کیا تھا جس نے تین سال سے زائد عرصے میں ملک کے تقریباً ایک تہائی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے باوجود اس گروہ کے بکھرے ہوئے اور باقی ماندہ عناصر اب بھی عراق کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور کبھی کبھار شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .