۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
گرفتاری

حوزہ/ ایران پولیس فورس کے ترجمان نے ایک خطرناک دہشت گرد اکرم لاہوری کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پولیس فورس کی جنرل کمان کے ترجمان جنرل سید منتظر المہدی نے بتایا ہے کہ پولیس فورس نے انٹیلی جنس اور تکنیکی اقدامات کرتے ہوئے شیعہ مخالف دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گرد اکرم لاہوری کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اکرم لاہوری پڑوسی ملک میں بم بنانے کے تربیت حاصل کرنے کے بعد ایران میں داخل ہوا تھا۔

پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دہشت گرد کو ملک کے جنوبی شہر سے گرفتار کیا گيا ہے۔

جنرل منتظر المہدی نے کہا کہ اس بارے میں چھان بین کا سلسلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .