۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
زوجة أبي بكر البغدادي

حوزہ/ عراق کی ایک عدالت نے ابوبکر البغدادی کی بیوی کو داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایزدی خواتین کو گھر میں نظر بند رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی ایک عدالت نے ابوبکر البغدادی کی بیوی کو داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایزدی خواتین کو گھر میں نظر بند رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

ابوبکر البغدادی کی اہلیہ ایزدی خواتین کو اپنے گھر میں نظر بند رکھتی تھی اور پھر صوبہ نینوا کے مغرب میں سنجار کے علاقے میں داعش کے دہشت گرد گروہوں کے حوالی کر دیا کرتی تھی اور وہ انہیں قبضے میں لے کر اغوا کر لیا کرتے تھے۔

بغداد کی ایک عدالت کے پریس دفتر نے بتایا کہ یہ سزا 2005 کے انسداد دہشت گردی قانون نمبر 13 میں شامل کچھ آرٹیکلز کی دفعات پر مبنی ہے، اسی طرح 2021 کے ایزدی خواتین کی حفاظت کے قانون نمبر 8 میں موجود کچھ مضامین کی کے تحت اسے سزا دی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .