۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کابل میں داعش کا اہم سرغنہ گرفتار

حوزہ/ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے دفتر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سکیورٹی فورسز نے کابل میں الخراسانی کے نام سے مشہور داعش دہشت گرد گروہ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک غلام ناصر کو گرفتار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے دفتر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سکیورٹی فورسز نے کابل میں الخراسانی کے نام سے مشہور داعش دہشت گرد گروہ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک غلام ناصر کو گرفتار کیا ہے۔

افغانستان کے نائب صدر کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخراسانی نے کابل میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی درجنوں کاروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بیان کے مطابق  یہ تکفیری عنصر قتل و دھمکیوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے علاوہ غیر اخلاقی سلوک میں بھی ملوث رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .