۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ترکی

حوزہ/ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ داعش سے تعلق کے الزام میں 36 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر داخلہ نے مشتبہ دہشت گرد افراد کی گرفتاری کے لیے اس ملک کے چار صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کا اعلان کیا۔

یرلیکایا کے مطابق، 36 افراد کو دہشت گرد گروہ داعش سے روابط رکھنے اور دہشت گردوں کو معاشی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مشتبہ افراد سے متعدد بندوقیں اور پستول برامد کر لئے گئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .