۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ عراقی جنگی طیاروں نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر آج صبح کرکوک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں اس دہشت گرد گروہ کے تین جنگجو مارے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے کہا کہ ملک کے شمالی صوبے کرکوک میں کو دو فضائی حملوں میں داعش کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

عراقی جنگی طیاروں نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر آج صبح کرکوک کے جنوب مغربی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں اس دہشت گرد گروہ کے تین جنگجو مارے گئے۔

اس بیان میں کہا گیا کہ جنگی طیاروں نے قریبی غاروں اور عسکریت پسندوں کے زیر استعمال سرنگوں پر فضائی حملہ کیا۔

تاہم بیان میں اس فضائی حملے کی مزید تفصیلات نہیں جاری گئیں۔

یاد رہے کہ داعش 7 جون 2014 کو عراق پر حملہ کرکے مختصر عرصے کے لیے ملک کے تقریباً 45% علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی، لیکن نومبر 2017 میں شکست کھا گئی۔ تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ ارکان عراق اور شام میں موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی سکیورٹی فورسز ملک بھر میں داعش کو تلاش کرکے اس کا صفایا کرتی رہتی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ داعش اور اس کے فراری عناصر دوبارہ سر اٹھا نہ سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .